قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اثاثہ جات کیس میں کل (پیر) کے روز طلب کر لیا۔
ن لیگی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو قومی احتساب بیورو نے 3 فروری کو اثاثہ جات کیس میں طلب کر لیا ہے۔نیب کی جانب سے ن لیگی رہنما کو اپنی زمینوں اور فارم ہاؤس کی دستاویزات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 جنوری کو سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے۔ نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگے تھے۔

Awesome post! Keep up the great work! 🙂