ڈی آئی خان سیکیورٹی چیک پوسٹ حملہ جبکہ اسپیکر سردار ایاز صادق کا ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی شدید مذمت اور اسپیکر کا حملے میں ایف سی کے دس بہادد جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس، انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں،
دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا.