اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایرو اسپیس انڈسٹری پر دہشتگردانہ خودکش حملے کی مذمت ہے جبکہ اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام ترکیہ کی پارلیمان اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی اسپیکر کا انقرہ میں دہشتگرد حملے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام ترکیہ میں دہشتگرد حملے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اور پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے لہذا ہمیں ان کے نقصانات کا عمل ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ کے دہشتگردی سے متاثر ہونے والے بہنوں اور بھائیوں کے غم اور دکھ کو محسوس کر سکتا ہے اور اسپیکرنے انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلند کرے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء کرے.
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انقرہ ترکیہ میں ایرو اسپیس کمپنی پر دہشت گردانہ حملہ کی خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے پرزور مذمت کی اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کا بے حس تشدد نہ صرف امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے بلکہ ترکی کی ایرو اسپیس سیکٹر میں سائنسی اور تکنیکی ترقی کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور تعاون کا گہرا رشتہ ہے، اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین، ان کے خاندانوں اور ترکی کے بہادر عوام کے ساتھ ہیں۔ ہمیں مل کر اپنے عزم کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ہم انتہا پسندی کو ختم کر سکیں اور خطے اور دنیا بھر میں امن کو محفوظ بنا سکیں.