0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس سندھ میں قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبائی امور، بین الصوبائی تعاون اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی ترقی، باہمی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ تمام صوبے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا سکیں۔

جبکہ اس اسے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت اور ملک کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد میں بے مثال کردار ادا کیا اور ملک کی خواتین کے لیے وہ ایک مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی بصیرت اور اصولی موقف آج بھی جمہوریت پسندوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں