لاہور:: ہاکی میں متوازی ایسوسی ایشن بنانے کے الزام پر اولمپئن نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ سابق کھلاڑی نے سزا کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
نوید عالم پر یہ پابندی پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ سترہ اگست کو اجلاس میں سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ریٹائرڈ آصف کھوکھر نے کہا تھا کہ نوید عالم ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے خلاف وہ صدر پی ایچ ایف سجاد کھوکھر کے پاس اپیل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب نوید عالم نے خود پر لگائی جانیوالی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا اور کہا ہر فورم پر اس کا مقابلہ کریں گے۔

