0

پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

راولپنڈی:: اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کی خاص بات رونچی اور کپتان شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ یونائٹیڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل فائیو کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر رونچی نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے جبکہ کپتان شاداب خان نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی جارحانپ اننگز کھیلی۔ دونوں بلے باز ںاٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں منرو ایک، رضوان خان 22 اور انگرام 16 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو مقررہ بیس اوورز میں جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹاس کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ میں تھوڑی نمی ہے جس سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہم خود اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور انھیں دوبارہ نہ دہرائیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال بہت اچھی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس پر 190 سے زائد سکور کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین آج اِن ایکشن ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ کراچی کنگز تین میچ کھیلی جس میں سے ایک جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں