0

کراچی میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق

نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاﺅن کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور تیس بور کے 12 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی چوکیدار تھے، 6 سے 7 ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں