0

پنجاب اور خیبرپختونخوا کا وفاق سے فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شہباز شریف حکومت سے شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے وفاق سے فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا اور ترجمان پنجاب حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نےکہا کہ وفاق نے پنجاب کو ابھی تک 176 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی، صحت کارڈ کے لیے معاہدے پر بھی وفاقی حکومت نے اپنا پریمیئم نہیں دیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ سات ماہ میں 120 ارب روپے ٹرانسفر نہیں کیےگئے، 30 ارب روپے قبائلی عوام کے بجٹ سے کاٹ لیےگئے، وفاق فنڈز نہیں دے رہا، صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پرکام رک گیا ہے، وفاق کے فنڈز نہ ہونےکے باعث قبائلی اضلاع میں برا حال ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو وزیراعظم کے 10 ارب روپےکے امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں