پشاور:: پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیوطہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے،تیسر روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈی سی سرکار نے چترال درویشن کو سات ایک سے شکست دی آتش ٹانک نے ہزارہ ٹائیگرز کو شاہین الیون نے افغان پختونز ٹی وی کو شکست دے دی طہماس خان سٹیڈیم میںجاری لیگ کے تیسرے روز پہلے میچ میں ڈی سی سرکار نے چترال درویشن کو ایک کے مقابلے سات گول سے شکست دی ، ڈی سی سرکار کی طرف سے 23 ویں منٹ میں محمد یوسف نے گول کیا جس کو چترال درویشن کی طرف سے ذیشان نے 38 ویں منٹ میں برابر کیا ، 39 ویں منٹ میںحمزاہ51 ویں منٹ میںابراہیم جبکہ64 ویں ،68 ویں 69 ویں منٹ میں حمزا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سات ایک سے کامیابی دلائی ۔
دوسرے میچ میں ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آتش ٹانک نے ہزارہ ٹائیگرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر رہا ہزارہ ٹائیگرز کی جانب سے یاسر نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں آتش کلب ٹانک کے فارورڈز نے یکے بعد دیگرے دو گول بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی اور دو ایک سے میچ جیت لیاتیسرے میچ میں ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ایبٹ آباد ایگلز کی ٹیم نے پوپو ایف سی اسلام آباد کو ادو صفر سے شکست دیکر میچ اپنے نام کر لیا پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں میں ایبٹ آباد ایگلز نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے کھیل میں بہتری لائی اور انکے فارورڈز نے دو گول بنا کر کامیابی اپنے نام سمیٹی تیسرمیچ میں شاہین الیون نے پختون افغان ٹی وی کو چار ایک سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا دوسرے ہاف میں شاہین الیون بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مزید تین گول بنا کر میچ چار ایک سے جیت لیا آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔
۔ اس موقع پر فٹبال لیگ کے چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدرمہمان خصوصی تھے۔

