0

پشاور،8 مشہور ہوٹلز مالکان سمیت 20 گراں فروش گرفتار

پشاور:: محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر آٹھ مشہور ہوٹلز مالکان سمیت 20 گرانفروشوں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔
صوبائی وزیر خوراک عاطف خان ‘ سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور ڈائریکٹر کاشف اقبال جیلانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیبر حفیظ الرحمن اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے لنڈی کوتل اور طورخم بازار میں عام شہری کے بھیس میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں سے خریداری کی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔

ہوٹلز مالکان کچا گوشت 1400 جبکہ پکا گوشت 1900 سے 2000 روپے تک فروخت کر رہے تھے ۔ محکمہ خوراک کے افسران نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 8 مشہور ہوٹلز کے مالکان سمیت 20 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ، گرانفروشوں میں نانبائی ‘ سبزی فروش ‘ دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں