0

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اگست تک عالمی سرگرمیاں معطل کرنیکا فیصلہ

لاہور:: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مئی میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ جون اور جولائی میں قومی ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ بھی ملتوی کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگست تک تمام قومی بین الاقوامی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مئی میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم، جون اور جولائی میں قومی ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے پہلے ہی جونیئر ایشیا کپ ملتوی کر دیا ہے جبکہ اکتوبر میں سلطان اذلان شاہ کپ کا انعقاد بھی خطرے سے دوچار دکھائی دے رہا ہے۔ اب پی ایچ ایف نے اگست تک کوئی بھی قومی ہاکی ایونٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں