گیلونگ:: ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیدیا۔
گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔
نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جبکہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ ٹم پرنگل، کالن ایکرمین اور رولف وین ڈر مروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

