ہوبارٹ:: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک میچ میں نیدر لینڈز اور بنگلا دیش کےمیچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر12 کے مرحلے میں نیدرلینڈز اور بنگلا دیش مد مقابل ہیں۔
نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔نیدر لینڈز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ہم بھرپور ٹیم ہیں تاہم میچ کے دن اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔

