0

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

لاہور:: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

آٹھ مارچ تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے بعد گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سے مقابلہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں