لاہور:: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد باولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

