قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
ورلڈکپ میں گروپ جی میں آج دو مقابلے برازیل اور کیمرون جبکہ سوئٹزر لینڈ اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے۔
کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ سوئٹرزلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا،کیمرون ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دی۔
گروپ میچز کے اختتام پر برازیل کے ساتھ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی 6 پوائنٹس حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
کیمرون 4 اور سربیا صرف ایک پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

