قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دےکر ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انگلش ٹیم کی جانب سے دو گول رشفورڈ نے اور ایک فل فوڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد انگلش ٹیم گروپ بی میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ویلز ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔
انگلینڈ ویلز فٹبال ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے برطانیہ بھر کی سڑکیں سُنسان رہیں، میچ کو Battle of Britain کا نام دیا گیا۔ انگلینڈ اور ویلز میں شہری دفاتر سے جلد گھر واپس آ گئے جبکہ بہت سوں نے چھٹی کر کے میچ دیکھا، اس کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد برطانیہ کے بارز اور کلبز میں گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال شائقین نے میچ کے دوران کھانے پینے کی چیزوں پر 215 اور شراب خانوں میں 75 ملین پاؤنڈ خرچ کیے۔

