لاہور:: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اپنے متعلق منفی باتیں سن کر افسردہ ہو جاتا ہوں، لوگ آج بھی میرا نام لے کر اپنی دکان چمکاتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باولر وسیم اکرم نے ایک ویب شو میں کیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ 17 برس پہلے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن لوگ آج بھی میرا نام لیتے ہیں اور میرے نام پر دکان چمکاتے ہیں جس پر مجھے افسوس ہوتا ہے۔ منفی باتیں انہیں بھی آتی ہیں لیکن وہ نظر انداز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کچھ دوست ہیں جو کہ بہت اچھے ہیں ، ان کے ساتھ وقت گزارتا ہوں، منفی باتوں کے لئے کبھی وقت نہیں تھا ۔
سلیم ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ میرا پہلا روم میٹ تھا، 1985ء میں وہ بہت بڑا سٹار تھا، ڈیبیو پر سو کیا ہوا تھا ، تاہم آف دی فیلڈ سلیم ملک سے مجھے اتنی مدد نہیں ملی۔

