0

غلطی یا گناہ :: تحریر: ماریہ شاہد

پچھلے دو ماہ سے جو صورتحال بنی ہوئی ہے اس نے ہم سب انسانوں کو اپنی ذات کے بارے میں سوچنے کا ایک اور موقع دیا ہے۔کوئی ذاتی شوق نہ ہونےکے باوجود میں نے آج قلم اٹھایا ہے۔سوچا کچھ لکھتی ہوں۔پھر ایک سوچ دماغ میں آئی کہ غلطی یا گناہ میں کیا فرق ہے؟ اور انسان اکثر غلطی کرجاتے ہیں یا گناہ ؟میں کسی ایک انسان کی مثال لے کر بات نہیں کرتی۔ آج خود سمیت سب کی بات کروں گی۔
اگر کسی انسان سے کوئی غلطی ہو جائے اور وہ اس پر شرمندہ ہو جائے تو کیا اللہ تعالی معاف کردیتے ہیں؟اللہ تو معاف کردیتا ہے لیکن لوگ،لوگ معاف نہیں کرتے۔اس انسان کو ہر قدم پر احساس دلایا جاتا ہے کہ یہ اس کی غلطی نہیں گناہ ہے۔پھر وہ انسان خود کو ٹھیک کرنے کے بجائے غلطی پر غلطی کر دیتا اور اسی طرح وہ غلطیاں کرتے کرتے گناہ بنتے جاتے ہیں۔
گناہ کی شروعات ہمیشہ غلطی سے ہوتی ہے۔ایک مثال لیتے ہں۔( معاف کیجیے گا تھوڑی سی عجیب اور تلخ بات ہے لیکن ہے سچ)آپ اپنے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت پر غور کیجیے۔ایک لڑکا ہے کئی لڑکیوں سے دوستی کرتا ہے۔ کوئی بات نہیں، لڑکا ہے کرسکتا ہے۔اور جب ایک لڑکی ایسے کرے تو وہ ایک گنہگار ہوگی۔ میںیہ نہیں کہ رہی کہ یہ سب ٹھیک ہے لیکن ایک غلطی کی سزا گناہ کی سزا کے برابر کیوں؟
پھر وہی لڑکی اس غلطی کو ٹھیک کرنے کے بجائے ایک اور غلطی کرتی ہے ،پھر ایک اور، اسی طرح کرتے کرتے غلطی گناہ بن جاتا ہے۔یہ تو ایک مثال تھی اب ذرا دیکھیے اگر ہم کسی کی دل آزاری کرتے ہیں تو یہ غلطی نہیں بلکہ گناہ ہے۔ہم اس دھوکے اور فریب والی دنیا سے تو بچ جائیں گے، لیکن آخرت کے دن اپنے خدا کو ہم نے ایک ایک چیز ایک ایک بات کا جواب دینا ہوگا۔اپنی مثال لیتے ہوئے بات کروں تو بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں جن پر افسوس بھی ہے کبھی کبھی تو دل کرتا ہے کہ
یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
ماں باپ سے بدتمیزی گناہ ہے،کسی کا دل دکھانا گناہ ہے،شرک کرنا گناہ ہے،چوری کرنا گناہ ہے،لیکن کیا ہم انہیں گناہ مانتے ہیں؟کیا ہم ان پر سزا دیتے ہیں؟نہیں۔
لیکن ہاں کسی کی چھوٹی سی غلطی کو بھی ہم گناہ بنا دیتے ہیں اور اس کی سزا اس کو ساری زندگی دیےتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب تک وہ انسان تباہ و برباد نہ ہو جائے۔ خدارا کسی کھ ساتھ ایسا نا کرے۔اگر کوئی غلطی کر رہا ہے تو اسے پیار سے سمجھائے۔اور آپ حضرات جن سے کوئی غلطی ہو جائے تو اپنی غلطیوں سے سیکھے کیونکہ غلطی سے ہی گناہ کی شروعات ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں