لاہور:: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے اپنی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل نے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے، وکیل کے ذریعے پیر کو اپیل کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی اپیل سننے کے لیے ایڈجیوڈیکیٹرکی تقرری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سزا میں کمی کے لئے پر امید ہیں، عمر اکمل چھ ماہ سے ایک سال کی سزا کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عمر اکمل 19 فروری 2023 تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

