کرونا وبا ء انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی جانیں لے چکی ہے ۔ایک جانب عوام کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب کورونا کی وجہ سے بڑھتی بیروزگاری نے مزدور طبقہ کا جینا محال کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر دوسرے انسانوں کے بہت سے حقوق رکھے ہیں ، جنھیں حقوق العباد کہا جاتا ہے۔ اس میں دوست ،رشتہ دار،اور پڑوسی وغیرہ شامل ہیں۔ ارشاد نبوی ﷺہے کہ وہ مومن نہیں جو خود تو پیٹ بھر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔لٰہذا ہمیں چاہیئے کہ اپنے اردگرددیکھیں کہ کوئی ضرورت مند تو نہیں کوئی بھوکا تو نہیں اگر کوئی ایسا شخص نظر آئے تو اسکی مدد کی جائے۔ حکومت وقت کی بھی یہی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ رعایا کا خیال رکھے لیکن ہمارے حکمران صرف بلند و بانگ دعوئے ہی کرتے نظر آتے ہیں ۔مذہب اور انسانیت بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ضرورت مندوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور انکی مدد کی جائے۔
0

