عمرکوٹ ::صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے اپنے آبائی شہر عمرکوٹ میں ٹینٹ سٹی سکول کا افتتاح کردیا، صوبے بھر میں آج سے سیلاب زدہ علاقوں میں ٹینٹ سکول کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا.
ٹینٹ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کاکہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ہے، بچوں کو تعلیم کےحصول کےلیے ہم نے ٹینٹ سکول کا قدم اٹھایا ہے۔
صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ صوبےکے 42ہزاروں سکولوں میں 12ہزار سکول مکمل تباہ ہوگئے، 10ہزار سکول بچوں کےقابل نہیں ، صوبے میں کہ 22ہزار سکولوں کی ارسرنو تعمیر کرنے کے لئے عالمی اداروں کی مدد درکار ہوگی ، سیلاب میں انسانی تباہی کے ساتھ تعلیم کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، ریلیف کے اقدامات کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے لیے تمام اداروں کو آگے آنا ہو گا۔
میڈیا کےمختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کاکہناتھاکہ ملک میں کالا باغ ڈیم بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنےگا .
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ رہنما ملک میں جلسے جلوس کی سیاست کررہے ہیں، پاکستان کی عوام ان انا پرست مفاد پرستی کی سیاست کرنےوالوں سے خوب واقف ہوچکی ہے , سندھ کے سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے اور انشاءاللہ حکومت آخری متاثرین برسات کی مکمل بحالی اور متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی .

