صوابی:: صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے خواجہ سرا وفا کو قتل کردیا گیا۔
مطابق خواجہ سرا وفا ساتھیوں کے ہمراہ کار میں صوابی سے پشاور جا رہا تھا اور فائرنگ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔
مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

