0

سہ فریقی سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 130 رنز پر محدود کر دیا

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 130 رنز پر محدود کر دیا، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا گیا لیکن وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی وکٹ گرتی ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں