0

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 236 رنز بنا کر آؤٹ

لاہور:: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم نے 47 رنز بنائے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تین دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا، آج چوتھے روز قومی بلے بازوں نے 223 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔

قبل ازیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوا، دن بھر بادل برستے رہے، 2 بار امپائراور ریفریز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا لیکن کم روشنی اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ایک گیند کا بھی کھیل نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں