0

ریاض: ڈبلیو ڈبلیو ای کے میچز کا جمعرات سے آغاز

ریاض:: دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے فین کی تعداد کروڑوں میں ہے، جبکہ بہت بڑی تعداد لائیو ریسنگ دیکھنے کے لیے جاتے ہیں، گزشتہ چند سالوں کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلنگ امریکا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ہو رہی ہے، ریسلنگ کا رُخ ایک سے دو سال کے دوران سعودی عرب میں ہو گیا ہے، اب ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریاض بالیوارڈ کے محمد عبدو ہال میں جمعرات کو زبردست میدان سجایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سپر شوڈاون میں شامل ریسلرز بھرپور تفریحی ماحول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ دوسرے یونیورسل چیمپیئن شپ مقابلے میں گولڈ برگ اپنے حریف دی فائنڈ برے وائٹ سے مقابلہ کریں گے۔

ریاض میں ہونے والے ایک میچ سٹیل کیج (لوہے کے جنگلے) ہو گا، یہ میچ رومن رینز اور کاربن کنگ آمنے سامنے ہوں گے۔

سمیک ڈاون ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ میں نیوڈے کے مقابلے میں دی میز اور جان موریسن آئیں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شوڈاون میں خاتون ریسلر بیلی اپنی حریف نومی کا سامنا کریں گی اور خواتین کے سمیک ڈاون اعزاز کا دفاع کریں گی۔

ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ طویق ٹرافی کے لیے بھی مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں میں سٹائلس ، بوبی لیشلے، روسیو، آر ٹروتھ، ایرک رون، اور امریکا کے اینڈریڈ چیمپیئن حصہ لیں گے۔

ریاض کے محمد عبدو ہال میں جمعرات کی شام ساڑھے سات بجے شروع ہونے والے مقابلوں کے لیے آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹکٹوں کے نرخ دوہزار ریال (80 ہزار روپے) سے پچیس ریال (تقریباً ایک ہزار روپے) تک رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں