راولپنڈی:: راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شاہین 445 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جنہیں مہمان ٹیم کے خلاف 212 رنز کی سبقت حاصل ہے، بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر دیا.
سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے تین سو بیالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی، آج پہلی وکٹ بابر اعظم کی گری، وہ ایک سو تینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پینسٹھ رنز پر کھیلتے اسد شفیق بھی جلد وکٹ گنوا بیٹھے، ٹوٹل جب تین سو چوہتر ہوا تو محمد رضوان بھی میدان بدر ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے 7وکٹ پر 420 رنز کی بدولت بنگلادیش کے خلاف 187 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ یاسر شاہ کریز پر آئے تو محض 5 سکور پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاہین شاہ آفریدی3، نسیم شاہ 2 جبکہ محمد عباس 445 کے مجموعی سکور پر ناٹ آوٹ رہے اس طرح پاکستان کو بنگلا دیش پر 212رنز کی سبقت مل گئی۔
بنگلا دیش نے دوسری اننگز شروع کی تو اوپنر تمیم اقبال اور سیف حسن نے کریز سنبھالی تاہم سیف حسن صرف16 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ اس وقت بنگلادیش کا مجموعی سکور صرف 40 تھا۔

