0

جعفر آباد اور نصیر آباد کے علاوہ بلوچستان کے بند تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ :: حکومت بلوچستان نے بند تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع جعفر آباد اور نصیر آباد میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سکولوں اور کالجوں کو 22اگست کو بند کر دیا گیا تھا ، صوبے کے تمام یونیورسٹیاں پہلے ہی 29اگست سے کھل چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں