پشاور:: ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عطاء اللہ نے تحصیل ککی میں مختلف سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت سکولوں میں شجرکاری کی۔ اس موقع پر سکول اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خود شجر کاری بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے پودوں کی اہمیت و افادیت سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عطاء اللہ خان نے سکول کے چھوٹے بچوں کیساتھ ملکر پودے لگائے اور بچوں کو پودوں کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا انھوں نے سرکاری اور پرائیوٹ سکول انتظامیہ کو سکولوں میں پودے لگانے اور بچوں کو پودوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کی بھی ہدایت کی۔
0

