0

ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس شعیب اختر کو موصول

لاہور:: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی کا نوٹس سابق پاکستانی کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور شعیب اختر کو موصول ہو گیا۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں تفضل رضوی پر کڑی تنقید کی تھی، شعیب نے تفضل رضوی کو نالائق قرار دیا تھا۔ اس سخت تنقید کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ باؤلر کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو فیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں