0

ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانا پڑے گا: احسان مانی

لاہور:: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے ماضی میں ہرکھلاڑی کو 25, 25 ہزارڈالرز ادا کیے گئے تاہم آج پی سی بی نے کسی غیرملکی پلیئر کو پاکستان آنے کے لیے اضافی قیمت ادا نہیں کی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے تاہم ایشیا کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، اگرایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ جو مرضی کہے ہمیں اس کی پروا نہیں۔ ایشیا کپ پاکستان بھارت کا معاملہ نہیں ہے، کروناوائرس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ ایک ماہ کیلئے بڑھائی گئی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے پاس براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے زیادہ صلاحیت نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پشاور سٹیڈیم جلد مکمل کر لیا جائے۔ کرکٹ کے ساتھ دوسرے سپورٹس بھی ملک کے لئے اہم ہیں۔ سپورٹس کے شعبے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ 4 سٹیڈیم ایسے ہیں جہاں انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں