واشنگٹن:: آنجہانی کھلاڑی پاولے یووانوویچ نے سرمائی اولمپکس 2006 کے بوبسلے مقابلہ میں امریکا کی نمائندگی کی تھی، ان کی عمر 43 سال تھی۔
اویل یووانووچ کی ٹیم کے سابق ساتھی اور فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر آرون میکگوایر نے کہا کہ سرمائی کھلیوں کی دنیا کیلئے یہ ایک المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابسلے کے ذریعے پاویل کے جذبے اور عزم کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں ، کوچوں حریف اور کھیل کے شائیقن نے دیکھا اور محسوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاولے یووانوویچ نے اپنی زندگی کو زندہ دلی کے ساتھ بسر کیا اور ان کے ساتھ جن لوگوں نے بھی وقت گزارا، ان پر ان کا کبھی نہ ختم ہونے والا اثر تھا۔
خیال رہے کہ یووانوچ بے ای آئی بی ٹی ورلڈ چیمپئن ش میں برانج میڈل جیتا تھا، وہیں 2006ء ونٹر اولمپک میں ٹو مین اور فار میں ایوینٹ میں ساتویں مقام پر رہے تھے۔

