0

اظہر محمود اور عبدالرزاق کی عمران خان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش

لاہور:: سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانےکی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اظہر محمود کہتے ہیں کہ موجودہ کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی کے ساتھ باؤلنگ اور بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا چاہوں گا جبکہ عبدالرزاق نے جاوید میانداد کو اپنا ڈریم پیئر چن لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں