لاہور:: سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارتی لیگ آئی پی ایل کی وجہ سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کی آسٹریلیا کے ساتھ سیریز بھی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اپنا اثرورسوخ دکھا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کی ملتوی کا فیصلہ ہو چکا، صرف اعلان کرنا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کی لیگ کی وجہ سے انٹرنیشنل ایونٹ ملتوی ہوگا تو کرکٹ کا نقصان ہوگا۔ آسٹریلیا ایک ساتھ اٹھارہ ٹیموں کو مینج کرنے کو تیار نہیں اور یہ آسان کام بھی نہیں ہے۔
سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی اگر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مل کر کروائیں تو ممکن ہو سکتا ہے۔ بھارت آئی سی سی میں اپنا اثرورسوخ ناجائز استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کیا جاتا ہے تو اس سے آئی سی سی اور آسٹریلیا کے متعلق کئی سوال جنم لیں گے۔ ایشیا کپ کی ونڈو کے حوالے سے بھی تنازع چل رہا ہے۔ آئی سی سی اور اے سی سی کو انٹرنیشنل سیریز کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

