0

یاسر اور اقرا رواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے

لاہور:: اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز رواں ماہ ازدواجی بندھن میں بندھ جائینگے، شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق یاسر اور اقرا دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ دونوں کی شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر کے دوران کراچی میں ہوں گی۔

فنکار جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھی ان کی رواں ماہ شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں