0

ہمایوں سعید کا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

لاہور:: اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے کیا۔
ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں۔ سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات، ہمایوں سعید نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہر ایک کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں