Electricity 0

گیارہ ماہ میں پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ

کراچی:: گیارہ ماہ میں پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 58 فیصد کم ہو گئی۔

نیپرا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2019 کے دوران بجلی کی پیداوار لاگت میں 5 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تفصیلات کے مطابق گیارہ ماہ میں پانی سے بجلی کی پیداوار 23 فیصد اضافے سے 47 ہزار 67 میگاواٹ، کوئلے سے بجلی کی پیداوار 32 فیصد اضافے سے 26 ہزار 70 میگا واٹ، ایٹمی توانائی سے بجلی کی پیداوار 2 اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے 11 ہزار 491 میگاواٹ رہی، اس کے مقابلے انہیں گیارہ ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 58 فیصد کمی کے بعد 7 ہزار 689 میگا واٹ رہی۔ اس طرح گیارہ ماہ میں بجلی کی اوسط فی یونٹ پیداواری لاگت 5 روپے 18 پیسے رہی۔

تجزیہ کاروں ک مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت حکومت توانائی کے متبادل ذرائع پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار بھی شروع ہوچکی ہے، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے پاکستان کا درآمدی بل بھی کم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں