0

گزشتہ حکومت پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ کر گئی، مراد سعید

اسلام آباد:: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتیں ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ کر گئیں جبکہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے موٹرویز اور اہم اداروں کو گروی پر رکھا لیکن ہمارا مشن خسارہ ختم کرکے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ گزشتہ 16 ماہ کے دوران این ایچ کے اے کے ریونیو میں 25 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ اصل لیڈر آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے الیکشن کا نہیں، گرین اینڈ کلین پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ تحریک انصاف کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بلین ٹری منصوبے کو دنیا میں سراہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ 2020ء پاکستانی کی ترقی، خوشحالی، اداروں کی بحالی اور مہنگائی ختم کرنے کا سال ہے۔ ہم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں