کراچی:: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کور کمانڈر پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے 2 ملزمان کو بری کر دیا۔
کراچی میں کور کمانڈر احسن سلیم حیات پر حملے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 ملزمان کی سزائے موت کو برقرار رکھا جبکہ 2 ملزمان کو بری کر دیا۔ عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور ممدا خالد کی سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 2006 میں سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا، حملے میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔