0

کوئٹہ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا ہے، شہید ڈی ایس پی امان اللہ بہادر اور مثالی افسر تھے۔
دوسری جانب کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے کے بعد شہر میں آج فضا سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔ دھماکے میں ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج امان اللہ اور امام مسجد حافظ ضیا اللہ سمیت 15 نمازی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں