0

کراچی: چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا

کراچی:: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عمارت گرنے سے ملبہ سڑک پر پھیل گیا۔ عمارت کے ساتھ ملحقہ دوسری عمارت کو بھی نقصان پہنچا، کئی لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق عمارت میں 15 سے 20 خاندان رہائش پذیر تھے۔ ایک بچی کو زخمی حالت میں انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کی حالت بہتر ہے، معمولی زخم آئے ہیں۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت رفاعی پلاٹ پر بنائی گئی، عمارت پلے گراؤنڈ کے ایک حصہ پر بنی ہوئی تھی، رہائشی عمارت کو چائنہ کٹنگ کر کے بنایا گیا تھا، گرنے والی عمارت غیر قانونی تھی، عمارت کا نقشہ اور پلان پاس نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں