0

کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کیلئے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا

کراچی:: پی ایس ایل سیزن فائیو کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو پارکنگ کیلئے اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دکھا لازمی ہوگا، پارکنگ کیلئے خاص پوائنٹس مختص ہوں گے۔ ضلع وسطی اور غربی کے شہریوں کیلئے یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ ہو گی جہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈالمیا کے قریب غریب نواز فٹبال گراؤنڈ کو بھی پارکنگ میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ ضلع جنوبی اور اولڈ سٹی ایریا سے آئے شائقین کیلئے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر1 کے قریب پارکنگ ہو گی۔ آغاخان ہسپتال کے قریب رعنا لیاقت علی گرلز کالج کا میدان بھی پارکنگ پوائنٹ ہوگا۔

دوسری طرف شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم آنے والے ٹریفک کیلئے راستہ بند ہوگا۔ متبادل شاہراہوں پر میچز کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں