کراچی:: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب چار سالہ بچی کے نالے میں گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا تاہم بچی کے والد نے ریسکیو آپریشن روک دیا۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ چار سالہ نور فاطمہ نالے میں گری۔ بچی اپنے بھائی بہن کے ساتھ نالے کے پل پر کھیل رہی تھی۔ حادثے کے بعد تین گھنٹے تک کوئی ریسکیو ٹیم بچی کی تلاش کیلئے نہیں پہنچی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش کی کوشش کرتے رہے۔
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی لیکن متعلقہ محکموں سے بچی کی تلاش کیلئے کوئی بھی نہیں آیا۔ خوطہ خوروں کی مدد سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جسے بچے کے والد کے کہنے پر روک دیا گیا۔