کراچی:: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ضلع غربی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی رشید عرف خان بابا اور اسماعیل عرف چپس کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سوات انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ ملزم رشید گرفتاری کے ڈر سے سوات سے فرار ہو کر کراچی آ گیا تھا۔ ملزم رشید بھتہ خوری کی کارروائیوں میں سہولت کار تھا۔
دوسری جانب ملزم اسماعیل عرف چپس والا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔