0

ڈیلی میل کیخلاف کیس دائر کردیا، پرچے لہرانے والوں کے ردعمل کا انتظار ہے: محمد زبیر

کراچی:: مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے۔ جو پرچے لہراتے تھے، اب ان کے ری ایکشن کا انتظار ہے۔

محمد زبیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں غربت، بے روزگاری، کرپشن اور مہنگائی ہے۔ مہنگائی کی شرح بارہ سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں عوام کو آٹا، چینی اور ٹماٹر کے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چالیس ارب روپیہ غریبوں کی جیب سے نکلا۔ یہ پیسہ کس کی جیب میں گیا؟ جب ملک میں گندم کی قلت تھی تو اس کی درآمد کیوں کی گئی؟

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ میں یہ صلاحیت نہیں کہ قومی مسائل کو کیسے حل کرنا ہے۔ آٹے اور چینی میں کرپشن کی گئی اور غریب عوام سے ان کا حق چھینا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں