0

چین: کرونا وائرس سے مزید 73 ہلاکتیں، جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں مزید 41 افراد وائرس سے متاثر

بیجنگ:: چین میں کرونا وائرس چوبیس گھنٹے میں مزید 73 زندگیاں نگل گیا، تعداد 636 ہو گئی، مزید تین ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزارسے تجاوز کر گئی۔ جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں مزید 41 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

چین میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے سائے گہرے ہونے لگے، مزید 73 افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 636 ہو گئی۔ چینی حکومت کے مطابق متاثرین کی تعداد 31 ہزارایک سو اکسٹھ ہو گئی ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے بارے میں دنیا کو خبردار کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ خود اس وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔ جاپان کی بندرگاہ یوکوہاما پر لنگر انداز بحری جہاز میں مزید اکتالیس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد جہاز میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد61 ہو گئی جبکہ بعض افراد کے ٹیسٹ اب بھی باقی ہیں۔

جاپان اور ہانگ کانگ میں موجود بحری جہازوں میں 3 ہزار 700 افراد سوار ہیں۔ چین نے کرونا کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں