0

چین میں کرونا وائرس سے مزید 116 ہلاکتیں، تعداد 1483 تک جا پہنچی

بیجنگ:: چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں جاری، مزید 116 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد 1483 تک جا پہنچی۔ متاثرہ افراد کی تعداد چونسٹھ ہزار ہوگئی، چین سے باہر ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ، صوبہ ہبئی میں مزید 116 ہلاکتیں، مرنے والوں کی تعداد 1483 ہو گئی۔ مزید چودہ ہزار 840 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں مزید چوالیس مریض سامنے آئے ہیں۔بحری جہاز میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 218 ہوگئی۔ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں