0

پی ایس ایل 2020ء کا آغاز آج ہوگا، رنگارنگ تقریب کی تیاریاں جاری

کراچی:: کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اب سے کچھ دور بعد شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ نے نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں استاد راحت فتح علی خان، سجاد علی، آئمہ بیگ اور دیگر گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے قبل ہی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ پہلی بار تمام میچز پاکستان میں ہونے پر شائقین کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونے پر پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھر گئے ہیں۔

پہلے معرکے میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑے گا۔ کیپٹن سرفراز احمد ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹیم کی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں