0

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ سے تفتیش، نیب نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سکھر:: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے تفتیش کے لیے بالاخر ایک پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ہونگے جبکہ دیگر ارکان میں ایف بی آر سے عبدالحفیظ، ایس ای سی پی سی سے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ایف آئی اے سے ڈپٹی سیکریٹری سجاد مصطفیٰ باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وانویسٹی گیشن آفیسر عبدالحسن کاشان شامل ہیں۔ جے آئی ٹی چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد جن میں ان کے دو بیٹے، دو بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ بھی شامل ہیں پر ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس کی سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، جس کی دوبارہ سماعت 17 جنوری کو ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں