0

پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

زلمی نے محمد محسن کو ڈراپ کرکے محمد عامر خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے کہ کوئٹہ نے بین کٹنگ کی جگہ ٹیمل ملز کو میدان میں اتارا ہے۔

پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں